Aye maula Raza shahe khurasan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یا امام رضا
اے غریب الغربا اے معین الضعفا
تجھ پہ کونین فدا اے علی موسی رضا
اے علی علی علی موسی رضا جان
اے مولا رضا مولا رضا شاہ خراسان
یہ جان ہے کیا دونوں جہاں آپ پہ قربان
اے مولا رضا مولا رضا شاہ خراسان
جب کوئی ٹھکانہ نہیں ملتا ہے جہاں میں
آجاتے ہیں وہ آپ کے دامن کی اماں میں
حیوان ہوں چاہے وہ پرندے ہوں یا انسان
اے مولا رضا مولا رضا شاہ خراسان
نوبت یہی کہتی ہے کہ آنے کو ہے نوبت
ہونے کو ہے قائم تیرے قائم کی حکومت
مشہد میں یہی شام و سحر ہوتا ہے اعلان
اے مولا رضا مولا رضا شاہ خراسان
اے ملک سخاوت کے شہنشاہ سخاوت
میں نے تیرے دربار سے مانگی ہے وزارت
ہو مجھ کو عطا مدحت حیدر کا قلم دان
اے مولا رضا مولا رضا شاہ خراسان
کیا شان ہے واللہ محمد کے ولی کی
مصروف ملا مجھ کو وہ مدحت میں علی کی
ہاں میں نے اٹھایا تیرے روضے پہ جو قرآن
اے مولا رضا مولا رضا شاہ خراسان
سب نے جو خراسان کے رستے میں سنا ہے
تو نے تیرے بابا نے تیرے جد نے کہا ہے
ہم سب کے سبب کلمہ توحید میں ہے جان
اے مولا رضا مولا رضا شاہ خراسان
بہلول کی معروف کی ابوذر کی قسم ہے
مالک تجھے بس مالک اشتر کی قسم ہے
پل بھر میں بنادے مجھے سلمان کا سلمان
اے مولا رضا مولا رضا شاہ خراسان
دے مدحت اجداد کا آقا مجھے یوں پھل
جس طرح سے کہلاتا ہے شاعر تیرا دعبل
کہلانے لگے میر بھی یوں تیرا ثنا خواں
اے مولا رضا مولا رضا شاہ خراسان
یا امام رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.