Dastoor juda jaana
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Mir Hasan Mir
ہے عشق محمد کا دستور جدا جانا
جینے کی علامت ہے سرکار پہ مر جانا
ہے عشق محمد کا دستور جدا جانا
طے کر کے یہ نکلا ہے گھر سے کوئی دیوانہ
اس بار مدینے سے واپس ہی نہیں آنا
جبریل سے بھی آگے پہنچے ہیں شب اسرار
کام آگیا ذروں کا قدموں سے لپٹ جانا
جا پوچھ لے آدم سے مٹی ہے خراب اسکی
جس نے بھی محمد کو اپنا سا بشر جانا
سلمان کا شیدا ہوں بہلول کا عاشق ہوں
کہتی ہے مجھے دنیا دیوانوں کا دیوانہ
ہر روز ہی ہوتی ہے آقا کی ثنا اکبر
ہر روز ہی ہوتا ہے جنت میں میرا جانا
ہے عشق محمد دستور جدا جانا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.