Aap par durood aur salaam aye mere imam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
(اے میرے امام)
آپ پر درود اور سلام
بس یہی صدا ہے صبح و شام
(اے میرے امام)
آپ پر درود اور سلام
آ رہے ہیں آپ چل رہی ہے یہ خبر
خانہ خدا پہ ہے ٹکی ہوئی نظر
سج رہے ہیں راستے تمام
(اے میرے امام) آپ پر درود اور سلام
ہر نفس تجھے میرا سلام عرض ہے
میں تو کیا ہوں ہر نبی ولی پہ فرض ہے
دو جہاں میں تیرا احترام
(اے میرے امام) آپ پر درود اور سلام
دو جہاں کی بادشاہ تیری ذات ہے
تو ہے اس کا ہاتھ جو خدا کا ہاتھ ہے
تیرے ہاتھ بیعت تمام
(اے میرے امام) آپ پر درود اور سلام
اس لیے تمہارا انتظار ہے صدی
سر اٹھائے پھر رہے ہیں وقت کے یزید
آ کے ان سے لیجیے انتقام
(اے میرے امام) آپ پر درود اور سلام
ذکر خیر آپ کا وظیفہ ہے میرا
منقبت نہیں ہے یہ عریضہ ہے میرا
پڑھ رہا ہوں روز صبح و شام
(اے میرے امام) آپ پر درود اور سلام
خانہ خدا کو قید سے چھڑائیے
مولا جلد آئیے اب آ بھی جائیے
لے کے ذوالفقار بے نیام
(اے میرے امام) آپ پر درود اور سلام
مانگتے ہیں اور یوں ظہور کی دعا
دیکھنا ہے ہم کو انتقام کربلا
چاہے پھر وہ زندگی تمام
(اے میرے امام) آپ پر درود اور سلام
گھومتے ہیں کام آ کے سارے آپ کے
چل رہا ہے دیکھ کے نثار آپ کے
ساری کائنات کا نظام
(اے میرے امام) آپ پر درود اور سلام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.