Ali ali ali ali bol
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
علی علی علی علی بول
میثم کی طرح تو نے گر ہونا ہے انمول
علی علی علی علی بول
خود بگڑا ہوا تیرا
ہر کام بنائے گی
تقدیر تیرے پیچھے پیچھے چلی آئے گی
در در نہ لگا پھیرے
بس توڑ کے کشکول
علی علی علی علی بول
بغداد کی گلیوں میں
یہ کیسی تجارت ہے
پوچھا جو زبیدہ نے کیا خلد کی قیمت ہے
رخ سوئے نجف کر کے
کہنے لگے بہلول
علی علی علی علی بول
یہ راز کوئی سمجھتا نہیں نبی کے سوا
مجھے کسی سے محبت نہیں علی کے سوا
فشار قبر سے دوزخ سے اور مشکل سے
کوئی بچا نہیں سکتا علی علی کے سوا
علی علی علی علی بول
ملنے کے لیے تجھ سے آئے ہیں تیرے مولا
تو عاشق حیدر ہے کیا خوف ہے تربت کا
بولے یہ ملک مجھ سے
آنکھیں تو ذرا کھول
علی علی علی علی بول
مولا کی مودت سے
مولائی بناتا ہے
اولاد کو ہر مومن بچپن سے سکھاتا ہے
جب رب نے زباں دی ہے
اب اور نہ کچھ بول
علی علی علی علی بول
یہی وظیفہ ہے میرا یہی ترانہ ہے
علی ولی سے تعلق بڑا پرانا ہے
زمانے مان لے یہ مشورہ تکلم کا
منافقوں سے عقیدہ اگر چھپانا ہے
علی علی علی علی بول
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.