Ya imam e raza
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یا امام رضا، یا امام رضا
ہر نفس ہر گھڑی، میرے دل سے یہی
آ رہی ہے صدا
یا امام رضا، یا امام رضا
تیری عظمت پہ بھلا کیوں نہ دلالت بنتا
شیر قالین کا کس طرح نہ زندہ ہوتا
ہے حقیقت یہی، تیری مرضی میں ہی، ہے خدا کی رضا
یا امام رضا، یا امام رضا
غیر ممکن کو یوں ہوتے ہوئے دیکھا ممکن
جاگتی آنکھوں سے جنت میں گزارے کئی دن
اس کو کیا ہو یقیں، جس نے دیکھا نہیں، کبھی روضہ تیرا
ربط کیسا یہ میرے ذہن میں آیا ہے ابھی
جیسے گہوارے نے فطرس کو شفا بانٹی تھی
ویسے ہی روز و شب، بانٹتا ہے شفا، تیرا صحن شفا
یا امام رضا، یا امام رضا
اب کے مشہد سے جو پلٹا ہوں تو میرے محسن
سانس لینا مجھے اچھا نہیں لگتا لیکن
پھر بھی ہے یہ سکوں، میں کہیں بھی رہوں
، دل وہیں ہے میرا
یا امام رضا، یا امام رضا
کیسے سمجھے گا زمانہ تیرے نوکر کی حدیں
تیرے معروف نے باندھی ہیں سمندر کی حدیں
بڑھتے طوفان کا، رخ بدلتا گیا، اس نے جب دی صدا
یا امام رضا، یا امام رضا
پوچھنے حال نکیرین جب آئے میرا
میں نے دہرایا جوابا جو قصیدہ تیرا
وجد میں آکے پھر، وہ بھی کہنے لگے،
میں بھی کہنے لگا
یا سریع الرضا
میری اس وقت تیرے در پہ نظر ہے مولا
اور تجھے میری مصیبت کی خبر ہے مولا
دور افتاد کر، میری امداد کر، تو ہے مشکل کشا
یا سریع الرضا
التجا آپ سے کرتا ہوں امام ہشتم
ان کے صدقے میں جنہیں کہتے ہیں معصومہ قم
جو پریشان ہے، جلد کر دیجئیے
، اس کی حاجت روا
یا سریع الرضا
جیتے جی جان سے اپنی میں گزر جاؤں گا
جلد مشہد نہ بلاؤ گے تو مر جاؤں گا
اے امام غریب، تم ہو میرے طبیب، جلد کر دو دوا
یا سریع الرضا
اپنے اس میر کو انمول بنا دے مولا
مجھ کو اس دور کا بہلول بنا دے مولا
میں عزادار ہوں، نقش بردار ہوں، تیرے خدام کا
یا امام رضا، یا امام رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.