Mera waris hai ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
من کنت مولا فہذا علی مولا
میرا وارث ہے علی
خم کے میدان میں
اعلان یہ کرتے تھے نبی
میرا وارث ہے علی
آدم و نوح و پیمبر ہوں یا موسی
یونس و خضر ہوں الیاس کے عیسی
گھر کے مشکل میں یہی
کہتا تھا ہر ایک نبی
میرا وارث ہے علی
قبر میں مجھ سے نکیرین نے جب یہ پوچھا
کون وارث ہے تیرا کون ہے مولا تیرا
مجھ سے پہلے یہ میری
قبر کی مٹی بولی
میرا وارث ہے علی
موت کیا موت سے ڈر جانے کا قصہ کیا ہے
شام والوں نے علی والوں کو سمجھا کیا ہے
گھر کے تیغوں میں بھی
کہتا تھا حجر ابن عدی
میرا وارث ہے علی
غیر فرار کا کرار کا حق ہے مجھ پر
میری جانب نہ کرے کوئی صحابی بھی نظر
بولا خیبر میں علم
ہاتھ لگائے نہ کوئی
میرا وارث ہے علی
خانہ حق میں نہیں جائیں گے در سے مولا
ان پہ کھل جائے گا آبائی وہ راستہ انکا
جوں ہی کعبے کے قریب آکے کہیں گے مہدی
میرا وارث ہے علی
موت کے ماتھے پہ آئے گا پسینہ رن میں
حرملہ آج سے تو روتا پھرے گا بن میں
سب سے کہتی رہی
مقتل میں یہ اصغر کی ہنسی
میرا وارث ہے علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.