Suno zehra ke ehsaan suno
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
سنو زہرا کے احسان سنو
راضیہ مرضیہ
ام ابیہا فاطمہ زہرا فاطمہ زہرا
زہرا تیری جاگیر ہے جنت بھی فدک بھی
یہ جبل، یہ اشجار، یہ پانی بھی فلک بھی
شوہر کی طرف سے ہے غلامی میں ملک بھی
بی بی تیرے حق مہر میں شامل ہے نمک بھی
بس تیرے زمینوں پہ بسی جاتی ہے دنیا
صدیوں سے فقط تیرا نمک کھاتی ہے دنیا
سنو زہرا کے احسان سنو، سنو زہرا کے احسان
اس کے گھر میں ہی تو چڑھا ہے
دین نبی پروان
سنو زہرا کے احسان سنو
خوش ہوتا ہے خالق اکبر
سن کے مدحت زہرا کی
حافظ قرآن تو کیا جانے
کیا ہے عظمت زہرا کی
خود قرآن نے ان سے سیکھا
ہے پڑھنا قرآن
سنو زہرا کے احسان سنو
زیر کسا جب نور کے ہر
منصب کا تعارف ہوتا ہے
تب خالق بھی فاطمہ زہرا
کا ہی سہارا لیتا ہے
نور کے ہر منصب کی ہے گویا
زہرا سے پہچان
سنو زہرا کے احسان سنو
اپنے ہوں وہ یا کہ پرائے
سب نے بات یہ مانی ہے
زہرا کے بیٹوں نے کل بھی
دین کی کی نگرانی ہے
آج بھی زہرا کا ایک بیٹا
دین کا ہے نگران
سنو زہرا کے احسان سنو
بی بی خدیجہ نے کل تک
تم سب کے بڑوں کو پالا تھا
آج کے کلمہ گوؤ تم کو
پالنے والی ہے زہرا
باغ فدک کے در پر جا کر
کہتا تھا سلمان
سنو زہرا کے احسان سنو
رحمت عالم کی بیٹی تھی
اس لیے خود کو روک لیا
غیظ میں گر آ جاتی لوگو
شیر الہی کی زوجہ
ایک لمحے میں شہر مدینہ
بن جاتا شمشان
سنو زہرا کے احسان سنو
اے نجران کے رہنے والو
عیسی کے کلمہ گوؤ
تم میدان میں آج اسی
بی بی کے مقابل میں آئے ہو
مریم کو خیرات میں جس نے
عصمت کی ہے دان
سنو زہرا کے احسان سنو
بیت خدا ویراں پڑا تھا
لوگو ایک زمانے سے
جان فقط اس میں آئی ہے
میرے علی کے آنے سے
اور علی کے گھر کو بخشی
ہے زہرا نے جان
سنو زہرا کے اح
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.