Zamana jaan le haider ki zulfiqar hu mai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
شاہ مرداں شیر یزداں قوت پروردگار
لا فتی الا علی لا سیف الا ذوالفقار
جو اک بار بنا
جو اک بار بنا ہے وہ شاہکار ہوں میں
زمانہ جان لے حیدر کی ذوالفقار ہوں میں
میں آج اپنا تعارف تمہیں کراتی ہوں
حجاب اپنی ہی خلقت سے میں اٹھاتی ہوں
حسب نسب ہے میرا کیا ابھی بتاتی ہوں
میں مثل میثم و سلماں علی کی ساتھی ہوں
خدا نے نور کی آتش میں مجھ کو ڈھالا ہے
فلک پہ کتنے برس کبریا نے پالا ہے
احد کے رن میں میری رسم رونمائی ہوئی
زمیں پہ پہلے ہی دن کفر سے لڑائی ہوئی
علی کی قوت بازو سے آشنائی ہوئی
شکست رونے لگی ایسی جگ ہنسائی ہوئی
خدا نے غیب سے لشکر کشائی دی ہے مجھے
رسول پاک نے خود منہ دکھائی دی ہے مجھے
ہر اک جری میرے جوہر کا مدح خواں رہا
میری کماں سے جو نکلا وہ بے اماں رہا
بشر رہا نہ کوئی جسم پر نشاں رہا
ہمیشہ جنگ میں مجھ کو یہ اطمینان رہا
ابو تراب نے مجھ پر یہ اعتبار کیا
پلٹ کے لاش نہ دیکھی جو میں نے وار کیا
منافقوں کو نئے معجزے دکھاتی ہوں
علی علی کا جہاں کو سبق سکھاتی ہوں
قضا کو اپنے اشاروں پہ میں نچاتی ہوں
سروں کو سر سے ہواؤں میں میں اڑاتی ہوں
علی کے ہاتھ پہ سجدہ میری عبادت ہے
خدا کے ہاتھ میں رہنے کی مجھ کو عادت ہے
فدک کے روز یہ میں نے کہا تھا مولا سے
میرے امام وغا کی مجھے رضا دے دے
ہوئے ہیں لوگ جو مجرم جناب زہرا کے
ہر اک اشک کی قیمت ابھی چکائیں گے
کسی کو مجھ سے میسر رہے فرار نہیں
جگر نہ کاٹ کے رکھ دوں تو ذوالفقار نہیں
میں کتنی صدیوں سے اکبر اسی دیار میں ہوں
علی کے شیر کے ہمراہ میں کچھار میں ہوں
میں میر غیبت کبری کے اختیار میں ہوں
میں اپنے اذن تکلم کے انتظار میں ہوں
کسی زباں سے جہاں العجل نکلتا ہے
میان صبر میں میرا بدن مچلتا ہے
زمانہ جان لے حیدر کی ذوالفقار ہوں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.