Quran O Ali Ilm ka Meyaar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یا علی یا علی علی علی
یا علی یا علی علی علی
اللہ و پیمبر
کے مددگار ہیں دونوں
قرآن و علی علم کا معیار ہیں دونوں
عاشق میرے مولا کے ہیں دونوں ہیں وفادار
اک حضرت عیسی ہیں تو اک میثم تمار
حیدر کی محبت میں سر دار ہیں دونوں
خود کہتے ہیں کفار یہ دعوی نہیں میرا
صفین کا لشکر ہو یا ہو گھاٹ کا پہرہ
غازی کے لیے ریت کی دیوار ہیں دونوں
کام آگئے تربت میں میری الفت حسنین
اپنے ہی عقیدے کے ملے مجھ کو نکیرین
میری طرح مولا کے عزادار ہیں دونوں
فطرس یہی کہتا ہوا اڑتا ہے ہوا میں
کعبے میں دعا مانگ لو یا کرب و بلا میں
شبیر شہنشاہ کے دربار ہیں دونوں
مارے گئے تلوار سے جب مرحب و عنتر
اصحاب پیمبر سے کہا موت نے ہنس کر
دو آئے تھے میدان میں اب چار ہیں دونوں
اک سجدہ معبود سے منہ موڑ رہا ہے
اک حلقہ ماتم سے ہمیں توڑ رہا ہے
تم کچھ بھی کہو اصل میں غدار ہیں دونوں
اک ہے شب معراج پیمبر سے مخاطب
اک ہے سر دربار ستم گر سے مخاطب
لہجے میں مگر حیدر کرار ہیں دونوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.