Mai aane wala hu'n
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اٹھی ہیں نور کی نوری گھٹائیں غیبت سے
تمام اہل عزا لو لگائے غیبت سے
سنیں بغور تو محسوس ایسا ہوتا ہے
کہ آ رہی ہیں مسلسل صدائیں غیبت سے
عزا کے دیپ جلاؤ میں آنے والا ہوں
میں آنے والا ہوں
غم حسین مناؤ
میں آنے والا ہوں
عزا کے دیپ جلاؤ میں آنے والا ہوں
میں جانتا ہوں کہ نیت میں ایک ہیں دونوں
نمازی اور عزادار ایک ہیں دونوں
بس اب یہ فرق مٹاؤ
میں آنے والا ہوں
رسول پیش کریں گے وہاں قصیدہ نیا
وہیں پہ ہوگا بپا جشن میرے دادا کا
قدم نجف کو بڑھاؤ
میں آنے والا ہوں
تمہارے دل میں ہماری ولا مکین نہیں
عریضہ لکھتے ہو لیکن تمہیں یقین نہیں
یقین کرلو یہ جاؤ
میں آنے والا ہوں
فروع دین سے ہرگز کرو نہ بیزاری
حرم میں کر کے نماز و عزا کی تیاری
عزا یہ سب کو سناؤ
میں آنے والا ہوں
نہ ہونے پائے کبھی دل سے کم حسین کا غم
ہے میری فوج کا پرچم میرے چچا کا علم
علم گھروں میں سجاؤ
میں آنے والا ہوں
میں اپنا درد کروں کس طرح تم پہ عیاں
میری نگاہوں میں پھرتی ہے ہر شہید کی ماں
اسے بھی جا کے بتاؤ
میں آنے والا ہوں
یہ محفلیں یہ عزا زندگی کا رزق ہے سب
یہ عین عشق ہے زندہ ہو تم انہی کے سبب
نہ ان سے مال کماؤ
میں آنے والا ہوں
سنی ہے میر تکلم نے کربلا سے صدا
ہے اختتام کے نزدیک غیبت کبری
حرم پہ نظریں جماؤ
میں آنے والا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.