Itni bhar jaye in aankho'n mein ziyaye abbas
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اتنی بھر جائے ان آنکھوں میں ضیائے عباس
مجھ کو کوئی نہ نظر آئے سوائے عباس
میرے الفاظ میں کیوں ہو نہ روانی کا کمال
میں نے دریاؤں سے سیکھی ہے ثنائے عباس
کربلا ایک ہی مصرعے میں سنا سکتا ہوں
عزم زینب، دل شبیر، وفائے عباس
میرے اشعار بھلا خلد میں مقبول نہ ہوں
اتنی کمزور نہیں ہوتی ثنائے عباس
میں نے اس حسن شباہت پہ بہت غور کیا
سوچتا ہوں کہ علی لکھ دوں بجائے عباس
آخری سانس جو توبہ کے لیے ہوتی ہے
میں نے وہ سانس بھی رکھ لی ہے برائے عباس
یوں کرو نام سکینہ ذرا لے کر دیکھو
غیر ممکن ہے بلانے پہ نہ آئے عباس
ذات کو چھوڑ کے رکھ مرضی مولا پہ نظر
ہاں مصدق یہی ہوتی ہے ولائے عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.