Hai waliye mash'had
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہے والی مشہد یہ بڑائی تیرے در کی
تقدیر بناتی ہے گدائی تیرے در کی
ہے والی ولی مشہد
ہے رشک جناں آج بھی مشہد کا علاقہ
خالق نے عجب شان بنائی تیرے در کی
ہے والی مشہد
بے نور نگاہوں کو ملا نور مجسم
ان آنکھوں میں جب خاک لگائی تیرے در کی
ہے والی مشہد
دے پھر سے صدا بہر کرم شاہ خراساں
برداشت نہیں ہوتی جدائی تیرے در کی
ہے والی مشہد
لب چوم کے جھوم اٹھے ملک قبر میں آکر
خوشبو میری سانسوں سے جو آئی تیرے در کی
ہے والی مشہد
تربت میں فرشتوں کے سوا لاکھ کے بدلے
میں کرتا رہا مدح سرائی تیرے در کی
ہے والی ولی مشہد
جاروب کشی کا جو شرف مجھ کو ملے گا
پلکوں سے کروں گا میں صفائی تیرے در کی
ہے والی مشہد
وابستہ ہے چوکھٹ سے تیری مرضی داور
پھر کس کو گوارا ہو جدائی تیرے در کی
ہے والی مشہد
رتبہ میرا ہر دور کے شاہوں سے سوا ہے
حاصل ہے حسن کو جو گدائی تیرے در کی
ہے والی مشہد
تقدیر بناتی ہے گدائی تیرے در کی
ہے والی مشہد یہ بڑائی تیرے در کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.