Ali ke saath hai Zehra ki Shaadi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
سبھی خوش ہیں
سبھی خوش ہیں خدائی بھی خدا بھی
علی کے ساتھ ہے زہرا کی شادی
لڑکا ہے خدا کے گھر کا لڑکی ہے نبی کے گھر کی
وہ ارض و سماں کا مالک یہ ملکہ بحر و بر کی
زمین رقصاں ہے رقصاں آسماں بھی
حیدر ہے کل ایمان اور کل عصمت زہرا
اس سر پہ وفا کا سہرا اس سر پہ حیا کا سہرا
وہ شہزادہ ہے اور یہ شہزادی
دولہا کے روپ میں پیارے علی ابن طالب ہیں
تھا باپ بھی سب سے غالب یہ بھی کل غالب ہے
یہ داماد نبی ہے اور وہ سمبدی
بارات چلی حیدر کی رحمت کے سائے سائے
بارات کے آگے آگے قرآن قصیدے گائے
نبی سارے چلے بن کر باراتی
تحفے میں ملے مہر ایسے انہیں جنت اور کوثر کو
یہ سارا نمک اور پانی حق مہر ملا زہرا کو
سلامی میں ملی مرضی خدا کی
قدرت کی طرف سے ان کو ابھی تحفے اور ملیں گے
کل ان کے حسین آنگن میں دو اصلی پھول کھلیں گے
حسین شجریں جنہیں دیں گے سلامی
اب چاہے کوئی بھڑکے اب چاہے کوئی تڑپے
اب میری بلا سے چاہے مر جائے کوئی جل جل کے
خوشی کی بات تھی میں نے سنا دی
کیسے ہو بیاں وہ منظر جب ختم ہوئیں سب رسمیں
کونین کی ہر شہ گوہر کہتی تھی کھا کر قسمیں
مبارک ہے مبارک ہے یہ شادی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.