Mad'he abbas mad'he haider hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
عباس حیدر، حیدر عباس
مدح عباس مدح حیدر ہے
جیسے لشکر کے پیچھے لشکر ہے
مدح عباس مدح حیدر ہے
ایک نصیری کا ایک وفا کا خدا
دو خداؤں کا ایک ہی گھر ہے
مدح عباس مدح حیدر ہے
ایک ساقی ہے ایک سقا ہے
علقمہ ایک کی، ایک کا کوثر ہے
مدح عباس مدح حیدر ہے
عین دونوں کے نام میں شامل
اور علم دونوں کا مقدر ہے
مدح عباس مدح حیدر ہے
ایک علی دوسرا ہے ناد علی
ایک دل میں ہے ایک لب پر ہے
مدح عباس مدح حیدر ہے
دشمن دین مصطفی کے لیے
ایک تلوار ایک خنجر ہے
مدح عباس مدح حیدر ہے
گاڑنا ہے علم ہدف لیکن
ایک کا پانی ہے ایک کا پتھر ہے
مدح عباس مدح حیدر ہے
دونوں زینب کے ساتھ ساتھ ہیں یوں
ایک سایہ ہے ایک چادر ہے
مدح عباس مدح حیدر ہے
مطلع ریحان نذر غازی ہے
مقطع ریحان نذر حیدر ہے
مدح عباس مدح حیدر ہے
عباس حیدر، حیدر عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.