Mimbar jaane haider jaane
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
[چھیڑ دیا ہے ذکر مولا
منبر جانے حیدر جانے]
کفر ہے گر یہ عشق علی کا
کافر جانے حیدر جانے
بنت اسد تو جائیں گی ہر حال میں کعبے کے اندر
در ہوگی دیوار کہاں سے
مادر جانے حیدر جانے
اسماعیل یہ سوچ رہے تھے
کیوں گردن پر ہاتھ رکھوں
نام علی ہے میرے لبوں پر
خنجر جانے حیدر جانے
فتح لکھی ہے دست خدا پر اب بھی میرے پیارے حبیب
ناد علیا کہہ کے بلا لے
خیبر جانے حیدر جانے
عارفہ اعجاز علی ہے
مادر ہے امت تو نہیں
بنت اسد کو فکر نہیں ہے
اژدر جانے حیدر جانے
جنگ احد میں میرا مولا شاخ سے سر کرتا ہے قلم
تیغ فلک سے آئے نہ آئے
لشکر جانے حیدر جانے
عشق علی کے دعوے دارو
رب کی عبادت لازم ہے
یہ کہہ کر مت جان چھڑاؤ
محشر جانے حیدر جانے
شیر خدا کا پوتا ہے یہ کہہ کر ماں نے بھیج دیا
لڑتا ہے اب کیسے رن میں
اصغر جانے حیدر جانے
شام میں اور معراج نبی میں
ایک ہی لہجہ گویا تھا
کس نے رکھا ہے کس کا پردہ
دختر جانے حیدر جانے
میر حسن اور سبط جعفر
بندہ حیدر ہے دونوں
ان کے کفن پر لکھوا دینا
نوکر جانے حیدر جانے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.