Haider hu mai haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یا علی مولا، مولا یا علی مولا
حیدر حیدر حیدر حیدر
حیدر ہوں میں حیدر
کہتے تھے علی کوفے میں یہ برسر منبر
حیدر ہوں میں حیدر
حیران ہے دنیا کیوں میرے معجزے سن کر
حیدر ہوں میں حیدر
سورج میرے کہنے پہ بھلا کیوں نہ پلٹتا
تارا میری دہلیز پہ کیسے نہ اترتا
میں نے ہی جلائے تھے بجھا دیتا میں یکسر
حیدر ہوں میں حیدر
میں غیب ہوں دنیا کو یہ ادراک نہیں ہے
ہاں مجھ پہ کسی نام کا افلاک نہیں ہے
بس مجھ کو سمجھتے
بس مجھ کو سمجھ سکتے ہیں اللہ، پیمبر
حیدر ہوں میں حیدر
ہیں رب کی صداقت کے حوالے میرے بس میں
قرآن میں اللہ نے کھائیں میری قسمیں
لا ریب لقب ہے میرا قرآن کے اندر
حیدر ہوں میں حیدر
اس بات کی قدرت ہے فقط میرے قلم میں
تصویر بناتا ہوں میں مادر کے شکم میں
تخلیق پہ خالق نے کیا مجھ کو مقرر
حیدر ہوں میں حیدر
گر قتل کیا جاؤں تو میں قتل نہ ہوں گا
سو بار بھی موت آئے گی ہرگز نہ مروں گا
بے بس ہے میرے سامنے یہ موت کا چکر
حیدر ہوں میں حیدر
پہنچے سر معراج نبی جس گھڑی لوگو
بس ہاتھ ملانے کا وہاں اذن تھا مجھ کو
جی کرتا تھا کہہ دوں میں یہ پردے سے نکل کر
حیدر ہوں میں حیدر
ماں نے کبھی مرحب کی یہ مرحب سے کہا تھا
تو لاکھ بہادر ہے مگر اس سے نہ لڑنا
میدان میں آ جائے اگر کوئی یہ کہہ کر
حیدر ہوں میں حیدر
تم کس کو ڈراتے ہو یوں نام اپنے بتا کے
وہ اور تھے میدان سے جو بھاگ گئے تھے
میں عام صحابی نہیں اے مرحب و عنتر
حیدر ہوں میں حیدر
جو لوگ سمجھتے ہیں میں واللہ نہیں ہوں
بس جان لو سب کچھ ہوں میں اللہ نہیں ہوں
معبود ہے اکبر وہ میرا خالق اکبر
حیدر ہوں میں حیدر
یا علی مولا، مولا یا علی مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.