Khuld me sabr
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fizza (s.a) recited by Mir Hasan Mir
خلد میں صبر و اطاعت کی روانی فضہ
ہے ضعیفی میں عقیدے کی جوانی فضہ
آل عمران کی پاکیزہ نشانی فضہ
خود ہی ہے لفظ وفا خود ہی معانی فضہ
جسم کانٹے نہیں ہوتے وہ چمن ہے فضہ
حد ہے زہرا نے کہا میری بہن ہے فضہ
تم نے حسنین کی ماں بن کے حفاظت کی ہے
تم نے قرآن کے لہجے میں خطابت کی ہے
تم نے حیدر کی طرح دین کی وکالت کی ہے
تم نے زہرا کے مصلے پہ عبادت کی ہے
آئے جبریل جو قرآن کی آیت لے کر
بیت زہرا میں گئے تم سے اجازت لے کر
تربت ثانی زہرا کی مجاور تم ہو
یعنی مستور میں ہم صورت جابر تم ہو
گھر میں زہرا کے ہو یوں رشتہ قاصر تم ہو
ساتھ معصوموں کے انوار کی زائر تم ہو
یہ شرف لوگ کنیزوں کو کہاں دیتے ہیں
فاطمہ زہرا کے بچے تمہیں ماں کہتے ہیں
چودہ صدیوں سے بہتر کی عزادار ہو تم
بنت زہرا کے لیے سایہ دیوار ہو تم
ناز کرتی ہے وفا جس پہ وہ کردار ہو تم
خانہ زہرا کی نمک خوار ہو تم
ہر مودت کے صحیفے میں تیرا قصہ ہے
فاطمہ زہرا کے فاقوں میں تیرا حصہ ہے
آ کے سائل نے کبھی در پہ جو دستک دے دی
عرش والوں نے کبھی آ کے جو روٹی مانگی
آ گئی لے کے وہ دروازے پہ خیرات علی
حکم حیدر پہ فرشتوں کی بھی بھر دی جھولی
یہ بھی اک تیری عظمت کا حوالہ فضہ
رزق مولا نے تیرے ہاتھ سے بانٹا فضہ
کیا لکھے میر تکلم تیرے اوصاف بھلا
آج اسلام کی پہچان ہے کردار تیرا
نام لیتے ہیں ادب سے تیرا سب اہل عزا
تجھ کو زہرا کی کنیزی کا صلہ ایسا ملا
جو بھی اب شام زیارت کے لیے جاتا ہے
سجدہ کرنے تیری چوکھٹ پہ ضرور آتا ہے
خلد میں صبر و اطاعت کی روانی فضہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.