Bade badon se bada hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حسین کا اصغر
بڑے بڑوں سے بڑا ہے حسین کا اصغر
حسینیت کی بقا ہے حسین کا اصغر
بڑے بڑوں سے بڑا ہے حسین کا اصغر
غرور کرتی تھی جس حرملہ پہ فوج یزید
اسی پہ رن میں ہنسا ہے حسین کا اصغر
جو مانگنا ہے تو جھولے کی سمت آ جاؤ
امیر کربوبلا ہے حسین کا اصغر
کبھی شعور کی آنکھوں سے پڑھ کتاب عطش
ورق ورق پہ لکھا ہے حسین کا اصغر
قدم اٹھا نہیں پایا مگر یزید تیرے
قدم اکھاڑ گیا ہے حسین کا اصغر
بلال اب میری قامت کو کون ناپے گا
میری جبیں پہ لکھا ہے حسین کا اصغر
بڑے بڑوں سے بڑا ہے حسین کا اصغر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.