Haan wo hai fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
سیدہ طاہرہ راضیہ مرضیہ
ہاں وہ ہے فاطمہ
نازل دل رسول پر جو معجزہ ہوا
ہاں وہ ہے فاطمہ
چرخہ جو کاتی ہے تو بنتی ہے آسماں
چکی جو پیستی ہے تو چلتا ہے یہ جہاں
یوں ہاتھ کبریا کا بٹاتی ہے جو سدا
ہاں وہ ہے فاطمہ
زہرا کی عظمتوں کو کیا سمجھے گا یہ بشر
حسنین باغ خلد کے سردار ہیں مگر
جنت حسن حسین کی ہے جس کے زیر پا
ہاں وہ ہے فاطمہ
قانون کبریا ہے یہ اس کائنات میں
شوہر کا رزق لکھا ہے زوجہ کے ہاتھ میں
تحریر جس کے ہاتھ میں ہے رزق مرتضی
ہاں وہ ہے فاطمہ
تنظیم کائنات میں حیدر کے ساتھ تھی
مٹی خمیر حضرت آدم سے جو بچی
جس نے اسی خمیر سے حوا کو دی جلا
ہاں وہ ہے فاطمہ
معصوم کی حدیث ہے سب کو ہے یہ خبر
چودہ نقاب نور ہیں خالق کے نور پر
پہلا نقاب جو ہے رخ کردگار کا
ہاں وہ ہے فاطمہ
حق تو یہی تھا ہوتا تعارف رسول سے
رشتے مگر خدا نے گنائے بتول سے
جس کے لیے نظام مشیت بدل گیا
ہاں وہ ہے فاطمہ
عصمت کا رب نے پاس یوں رکھا کتاب میں
آیت میں بھی ذکر کیا تو حجاب میں
قرآن میں جس کا نام بھی کھل کر نہیں لیا
ہاں وہ ہے فاطمہ
منگوا کے دو لباس فلک اختیار سے
جس نے حسن حسین کی خواہش کے واسطے
آیات لانے والے کو درزی بنا لیا
ہاں وہ ہے فاطمہ
اکبر کو نور آل محمد کی ہے قسم
دنیا میں میر کوئی نہیں اس سے محترم
وہ جس کے احترام میں اٹھتے ہوں مصطفی
ہاں وہ ہے فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.