Ana majnoon al husain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یا ابا عبداللہ
السلام علیک یا ابا عبداللہ
مجنون الحسین
انا مجنون الحسین
دیوانہ حسین ہوں
انا مجنون الحسین
شبیر کا میں ہوں دیوانہ
آ موت مجھے سینے سے لگا
انا مجنون الحسین
چہرے کی سیاہی نور بنی
مقتل کی طرف جب جوں چلا
اور آخری لمحے میں پایا
شبیر کے زانو کا تکیہ
آرام ملا جب درد اٹھا
ہر زخم نے ملکر دی یہ صدا
انا مجنون الحسین
شبیر کے دست قدرت میں
عیسی سے زیادہ قدرت ہے
ہاتھوں کا ہنر پھر کیا ہوگا
گہوارے میں جب یہ طاقت ہے
فطرس نے جو بال و پر پائے
جھولے سے لپٹ کر کہنے لگا
انا مجنون الحسین
سر کب سے رکھا ہے سجدے میں
تسبیح کی کیا تعداد ہوئی
سجدے میں رسول اکرم کو
تھی فکر کہاں ان باتوں کی
جب تک کہ نواسہ پشت پہ تھا
کہتا رہا دل پیغمبر کا
انا مجنون الحسین
جو ماں نے سبق سمجھایا تھا
ہر دور میں اس کو یاد رہا
عباس یہی دہراتا ہوا
بچپن سے جوانی تک آیا
غازی کی زباں میں کہتا ہے
اب تک یہ علم لہراتا ہوا
انا مجنون الحسین
ہم کرب و بلا کے دیوانے
جب تعزیہ لے کر چلتے ہیں
عاشور کے دن بھوکے پیاسے
مظلوم کا ماتم کرتے ہیں
گر گر کے صدائیں دیتا ہے
بہتے ہوئے خوں کا ہر قطرہ
انا مجنون الحسین
تیور یہ بتاتے تھے اس کے
اے بانی شر ایک تیر ہے کیا
میں ڈھال ہوں اپنے بابا کی
لشکر کے تو سارے تیر چلا
اصغر نے تبسم کی صورت
مقتل میں رجز بس اتنا پڑھا
انا مجنون الحسین
پہنچا جو در شبیر پہ وہ
مرضی شاہ ابرار ملی
رومال بتول کی صورت میں
انمول اسے دستار ملی
یہ فیض ہے اس ایک جملے کا
جو حر نے بوقت فجر کہا
انا مجنون الحسین
گر آج خدا کی جانب سے
کعبے کو اجازت مل جائے
مکے کی زمیں کو چھوڑ کے وہ
خود کرب و بلا میں آ پہنچے
ہر وقت حسین کے روضے کا
یہ پڑھ کے طواف کرے کعبہ
انا مجنون الحسین
سوچو تو سہی اے میر حسن
لمحے وہ بھلا کیسے ہوں گے
جب بزم امام مہدی میں
تم شعر پڑھو گے اکبر کے
اور ساتھ تمہارے محفل میں
ہر شخص یہی کہتا ہوگا
انا مجنون الحسین
السلام علیک یا ابا عبداللہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.