Kya hai sakina
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
اس بات سے محسوس کرو کیا ہے سکینہ
عباس کے ہونٹوں کا قصیدہ ہے سکینہ
آئینہ زہرا میں جو دیکھا تیرا بچپن
ہر عکس پکارا کہ تو زہرا ہے سکینہ
جو پیاس کے پرچم کی علمدار ہے اب تک
عباس کی وہ پیاری سکینہ ہے سکینہ
عباس کی نظروں سے کوئی پڑھ کے تو دیکھے
احساس کی اک نہج البلاغہ ہے سکینہ
جو مشک میں بھر سکتا ہے دنیا کے سمندر
کونین میں بس وہ تیرا سقا ہے سکینہ
ہر عمر کے حیدر نے جھلایا تیرا جھولا
یہ اوج فقط تو نے ہی پایا ہے سکینہ
دریاؤں کے لبوں کے قلم چوم رہے ہیں
میں نے ابھی لکھا نہیں سوچا ہے سکینہ
ریحان کی صورت وہ سرفراز رہے گا
جس نے تیری دہلیز کو چوما ہے سکینہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.