Jo Haider e karrar hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جو حیدر کرار ہے
وہ کل کا مددگار ہے
اس سے ہمیں بھی پیار ہے
ہو نعرہ علی
مرحب کو دو ٹکڑے کیا
خیبر کو ہاتھوں پر رکھا
جبریل دیتے تھے صدا
مشکل کشا اے مشکل کشا
مولا تمہارے وار سے کٹنے لگے ہیں پر میرے
مشکل کشائی کیجیے
خیبر ہو یا جنگ جمل
سب مشکلوں کا اک حل
حیدر کا جو بھی کام ہے
حی علی خیر العمل
مولود کعبہ ہے علی
مولا کا مولا ہے علی
فرما گئے میرے نبی
خود رزق پر مامور ہو
دست خدا مشہور ہو
جو بھی تمہارا لال ہو
اس سے مصیبت دور ہو
پتھر پہ گاڑھا ہے علم
مہر نبوت پر قدم
کیوں نہ کہوں میں دم بہ دم
جو مرکز افکار ہے
اس میں علی پیدا ہوا
جو مرکز انوار ہے
اس میں علی پیدا ہوئے
جو شاہ خیبر گیر ہے
جس کا پسر شبیر ہے
شیو تمہارا پیر ہے
شاہ عرب شاہ عجم
اے مالک باغ ارم
تیرے پسر عباس کی کھائے کوئی جھوٹی قسم
کس میں ہے اتنا حوصلہ کوئی نہیں کوئی نہ تھا
غازی کا بھی نعرہ یہ تھا
زوجہ تیری خیر النساء
یعنی جناب سیدہ
جس کے لیے تطہیر کی آیت میں کہتا ہے خدا
یہ مصطفی کا نور ہے
ہر رجس اس سے دور ہے
اس کی خوشی منظور ہے
قوت ہے اس دارین وہ
باطل کے جو کاٹے جگر
صدی کے بعد بھی
جاری ہے نعرے کا سفر
ہر جنگ کے ہر میدان میں
بکھرے ہوئے طوفان میں
شامل ہے یہ ایمان میں
ناد علی کا معجزہ
بتلا گئے ہیں مصطفی
حیدر کا جب کام آ ہی تھا
لب پر یہی تو تھی صدا
اے جلدی آ میرے اخی
ہے سخت مشکل کی گھڑی
کہنے لگے جبریل بھی
ہے اسم اعظم کی صفت
اس نعرہ بیدار میں
تیزی ہے اس میں اس قدر
رہتی ہے جو تلوار میں
ڈر ہے دل کفار میں
کرتا ہے در دیوار میں
ہر کوچہ و بازار میں
خاک در شبیر ہوں
قد سخن کا نور ہوں
مداح اہل بیت ہوں
کیا صاحب توقیر ہوں
رد بلا کے واسطے
ریحان یہ لکھ دیجیے
محشر میں بخشش کے لیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.