Hussain ka matam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Hasan Mir
وقار دین خدا ہے حسین کا ماتم
پیمبروں نے کیا ہے حسین کا ماتم
وقار دین
زمانہ لاکھ مخالف ہو رک نہیں سکتا
کہ فاطمہ کی دعا ہے حسین کا ماتم
یزید اس سے بڑی اور کیا ہے تیری شکست
کہ تیرے گھر میں بپا ہے حسین کا ماتم
خدا رسول فرشتے امام سب ہیں وہاں
جہاں کہیں بھی بپا ہے حسین کا ماتم
خبر نہیں ہے یہ فتوے فروش مفتی کو
علی کے گھر سے چلا ہے حسین کا ماتم
کسی بھی غیر کے در پر وہ کیسے پھیلے گا
جو ہاتھ کرتا رہا ہے حسین کا ماتم
اے بنت فاطمہ زہرا تیری عطا کے طفیل
ہمیں نصیب ہوا ہے حسین کا ماتم
بروز حشر خبر لیں گے اس کی پیغمبر
جسے خبر نہیں کیا ہے حسین کا ماتم
ولائے آل نبی کی طرح سے میر حسن
میرے لہو میں ملا ہے حسین کا ماتم
وقار دین خدا ہے حسین کا ماتم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.