Haq ka irfan jo paya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
حق کا عرفان جو پایا تو علی یاد آیا
دل میں قرآن سمایا تو علی یاد آیا
آدم و نوح پیمبر ہوں یا عیسی
یونس و خضر ہوں یا موسی
وقت ان پر بھی جو آیا تو علی یاد آیا
گھر تھا اللہ کا موجود مکین کوئی نہ تھا
کوئی آئے گا یہاں یہ بھی یقین کوئی نہ تھا
در جو دیوار میں آیا تو علی یاد آیا
سینکڑوں سورما تھے اور پہلوان ہزار
جو تھے خیبر میں سبھی یار مگر میرے یار
مرد کا ذکر جب آیا تو علی یاد آیا
جسم کے ایک سے دو ٹکڑے برابر دیکھے
خون کی برسات ہوئی اڑتے ہوئے سر دیکھے
رن میں عباس جب آیا تو علی یاد آیا
نیزہ و تیر و تبر کوئی خنجر نہ ملا
لاکھ ڈھونڈا کہیں کفار کو لشکر نہ ملا
صاف میدان نظر آیا تو علی یاد آیا
ابنا کچھ ہوش نہ تھا اتنی پریشانی تھی
غم دنیا نے مجھے گھیر رکھا تھا پھر بھی
ہاتھ مومن سے ملایا تو علی یاد آیا
ذکر نبیوں کا سنا خوب یکے بعد دیگر
میں نصیری تو نہیں خیر سے واللہ مگر
ذکر اللہ کا آیا تو علی یاد آیا
جو کہ اقوال پیمبر کو بھلا بیٹھے تھے
ہم علی کو بھی نہیں جانتے یہ کہتے تھے
ان کو مٹی میں دبایا تو علی یاد آیا
قلب باطل کو کئی ٹکڑوں میں بٹتے دیکھا
تخت کیا چیز ہے دربار الٹتے دیکھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.