Hai ambiya ka wazeefa ali ali karna
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہے انبیا کا وظیفہ علی علی کرنا
ہر امتحان میں ہمیشہ علی علی کرنا
ہے انبیا کا وظیفہ علی علی کرنا
منافقوں کو، محبوں کو، رشتہ داروں کو
بلا کے خم میں سوا لاکھ جانثاروں کو
لیا رسول نے وعدہ علی علی کرنا
اے لوگو میرے جنازے کے ساتھ چلتے ہوئے
میرے بدن کو لحد کے سپرد کرتے ہوئے
ہے التجا میری ہر جا علی علی کرنا
کہا یہ نوح نے خود سے پہنچ کے ساحل پر
سفینہ رکھتے ہوئے بھی میں ڈوب جاتا مگر
مجھے بچا گیا میرا علی علی کرنا
اے جانے والے حرم کے یہ مشورہ ہے میرا
جو چاہتا ہے تیرا حج کرے قبول خدا
تو جا کے خانہ کعبہ علی علی کرنا
اے لوگو میرے جنازے کے ساتھ چلتے ہوئے
میرے بدن کو لحد کے سپرد کرتے ہوئے
ہے التجا میری ہر جا علی علی کرنا
زبان میر پہ اکبر یہی تو نعرہ ہے
زمانے بھر کو یہی مشورہ ہمارا ہے
کوئی جو روکے زیادہ علی علی کرنا
ہے انبیا کا وظیفہ علی علی کرنا
ہر امتحان میں ہمیشہ علی علی کرنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.