Marhaba Shere Ali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
مرحبا شیر علی
رن میں جس دم ابو طالب کا سپاہی آیا
شور اٹھا اسد شیر الہی آیا
اہل باطل کے لیے بن کے تباہی آیا
سن کے یہ فوج ستمگر میں ہے ہلچل سی مچی
دعوی وہ دیں تھی جہاں آئے دہائی لے کر
باپ جو سوئے تو پھر اٹھے خدائی لے کر
اور یہ پلٹے گا چلو میں ترائی لے کر
آج آئے گی ہر ایک سمت سے آواز یہی
خشک صحراؤں کے دامن میں لہو اٹ جاتے
لاش کے ڈھیر سے میدان وغا پٹ جاتے
آتے جبریل تو جبریل کے پر کٹ جاتے
صبر کو ضبط کے احساس نے سونے نہ دیا
نہر بے چین رہی پیاس نے سونے نہ دیا
حاکم شام کو عباس نے سونے نہ دیا
پہرہ داروں کی لب نہر کمر ٹوٹ گئی
سیڑھیاں جس نے بھی روضے کی اتر کر دیکھا
اس نے نایاب فضیلت کا سمندر دیکھا
دیکھنے والوں کی نظروں نے یہ منظر دیکھا
آج بھی لپٹی ہوئی ہے تیرے قدموں سے ندی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.