Wafa jiska padhe kalma
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
وفا جس کا پڑھے کلمہ اسے عباس کہتے ہیں
جسے سجدے کرے سجدہ اسے عباس کہتے ہیں
وہ پیاسا پیاس نے جس کی کیا سیراب دریا کو
ہے جس کی پیاس بھی دریا اسے عباس کہتے ہیں
لگائے جو بغیر تیغ کے انبار لاشوں کے
جو ہے پیکر شجاعت کا اسے عباس کہتے ہیں
جو ہے شبیر کی قوت علی کو ناز ہے جس پر
جسے زہرا کہے بیٹا اسے عباس کہتے ہیں
جو تھا شبیر کا خادم مگر سب صاحبان دل
اسے آقا اسے مولا اسے عباس کہتے ہیں
وفا جس کا پڑھے کلمہ اسے عباس کہتے ہیں
جسے سجدے کرے سجدہ اسے عباس کہتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.