Apni kismat azma kar dekhna
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Hasan Mir
اپنی قسمت آزما کر دیکھنا
تم عزا خانہ سجا کر دیکھنا
خود منافق کا پتا چل جائے گا
نعرہ حیدر لگا کر دیکھنا
ہو اگر جنت زمین پر دیکھنی
کربلا ایک بار جا کر دیکھنا
انبیا کو دیکھنا چاہو اگر
حلقہ ماتم میں آ کر دیکھنا
تم کو زہرا کی دعا مل جائے گی
پرچم غازی اٹھا کر دیکھنا
وہ تو پھر مولا علی ہیں حشر میں
مرتبہ قنبر کا آ کر دیکھنا
چاند تارے دیکھنا چاہو اگر
داغ ماتم کے سجا کر دیکھنا
خوشبو رومال زہرا چاہیے
اشک مجلس میں بہا کر دیکھنا
پنجتن مہمان خود ہوں گے زکی
فرش مجلس کا بچھا کر دیکھنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.