Is Tarha Se Jeene Ka Hunar Dete Hain Abbas (A.s.)
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اس طرح سے جینے کا ہنر دیتے ہیں عباس
رگ رگ میں وفاداریاں بھر دیتے ہیں عباس
اس طرح سے جینے کا ہنر دیتے ہیں عباس
یہ ایسے سخی، ایسے سخی، ایسے سخی ہیں
کچھ مانگے بنا جھولیاں بھر دیتے ہیں عباس
جو شہر وفا کے لیے جاتے ہیں سفر کو
ان لوگوں کو سامان سفر دیتے ہیں عباس
روضے کی زیارت سے یہ احساس ہوا ہے
بینائے توانائی سے بھر دیتے ہیں عباس
جو کفر کے لشکر سے بھرا ہوتا ہے اکثر
میدان وہی لاشوں سے بھر دیتے ہیں عباس
جو شخص یہاں روتا ہے شبیر کے غم میں
خوش ہو کے اسے خلد میں گھر دیتے ہیں عباس
جب کوئی بیاں کرتا ہے شبیر کی مدحت
لہجے میں قیامت کا اثر دیتے ہیں عباس
شبیر کا دشمن ہو مقابل تو زباں کو
لفظوں کے تبرائی تبر دیتے ہیں عباس
صدقے میں سکینہ کے کبھی مانگ کے دیکھو
کوزہ ہی نہیں جھولی بھی بھر دیتے ہیں عباس
معصوم سکینہ کو جو پانی نہ پلا پائے
وہ ہاتھ جدا جسم سے کردیتے ہیں عباس
غازی کا قصیدہ کیا تحریر تو جانا
لفظوں کے عوض داد و گوہر دیتے ہیں عباس
اس طرح جینے کا ہنر دیتے ہیں عباس
رگ رگ میں وفاداریاں بھر دیتے ہیں عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.