KUL NAZME QAAENAAT HAI ZAHRA KE HAATH MEI
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
سیدہ طاہرہ
کل نظم کائنات ہے زہرا کے ہاتھ میں
شیر خدا کا ہاتھ ہے زہرا کے ہاتھ میں
اللہ نے منگا لی سر عرش روٹیاں
کوئی تو ایسی بات ہے زہرا کے ہاتھ میں
جس گھر سے چل رہا ہے زمانے کا ہر نظام
اس کی معیشت ہے زہرا کے ہاتھ میں
بیٹی کو ساتھ لائے ہیں اس واسطے رسول
نجرانیوں کی مات ہے زہرا کے ہاتھ میں
مالک ہیں جسے چاہیں یہ تبدیلیاں کریں
لوح و قلم دوات ہے زہرا کے ہاتھ میں
کہنے لگے حسین یہ رومال باندھ کر
جا حر تیری نجات ہے زہرا کے ہاتھ میں
ہاتھوں میں ہاتھ شبر و شبیر کے نہیں
اسلام کی حیات ہے زہرا کے ہاتھ میں
کیسے مٹائے کوئی عزا کی نشانیاں
حفظ تبرکات ہے زہرا کے ہاتھ میں
تسبیح فاطمہ نے تکلم بتا دیا
ہر رد مشکلات ہے زہرا کے ہاتھ میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.