Mar jaungi baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Farhan Hussain
رو رو کے صدا دیتی تھی یہ شاہ کی دختر
مر جاؤں گی بابا مر جاؤں گی بابا
مت جاے کھڑے رن میں ہے یہ شام کے لشکر
مر جاؤں گی بابا مر جاؤں گی بابا
کیوں اپنے بدن پہ ہے یہ ہتھیار سجاتے
وسواس ہیں آتے
یہ دیکھ کے چلتے ہیں میرے قلب پہ خنجر
مر جاؤں گی بابا مر جاؤں گی بابا
سنتی ہوں کہ ہاتھوں میں لیےء شمر ہے خنجر
اے ثاقیء کوثر
بعد آپکے ہو جاے گا جینا میرا دو بھر
مر جاؤں گی بابا مر جاؤں گی بابا
جاتے ہو تو پہلے ہمیں پہنچا دو مدینہ
وہاں روے سکینہ
یا اتنا بتا دو ہے کہاں مرقد حیدر
مر جاؤں گی بابا مر جاؤں گی بابا
قاسم ہے نہ اکبر ہے نہ ہے حضرتِ عبّاس
جینے کی نہیں آس
لگتا ہے پھپھی اماں کی چھن جاے گی چادر
مر جاؤں گی بابا مر جاؤں گی بابا
ہمکو اسیر کرکے یہ لے جاینگے جب شام
روؤں گی میں ہر گام
مظلوم کے سر پر وہاں برسائے نگے پتھر
مر جاؤں گی بابا مر جاؤں گی بابا
جو بھی گیا رن کو نہیں آیا وہ پلٹ کر
عباس نہ اکبر
اب آپ کا صدمہ میں اٹھا پاؤں گی کیوں کر
مر جاؤں گی بابا مر جاؤں گی بابا
ذاکر بنا کے بخشا ہے زہرا نے یہ فرحان
تم کو بھی اے ایجاز
مجلس میں بپا حشر ہے اس سوز کو سن کر
مر جاؤں گی بابا مر جاؤں گی بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.