Dam Badam Ali Ali Pukar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
دم بدم علی علی پکار
ہر قدم علی علی پکار
تیرے سونے آنگن میں کھیلے گی بہار
در بدر بھٹکنے کا کیوں یہ روگ پالا ہے
سب کے سب بھکاری ہیں کون دینے والا ہے
ان سے مانگ اونٹوں کی دے دے جو قطار
پاک ہے لہو کس کا کس میں کیا خرابی ہے
کون ہے سقیفائی کون بوتورابی ہے
پل میں سب کے چہروں سے ہوگا آشکار
آل کی طرف گر تو ایک قدم بڑھائے گا
دس قدم زمانے سے خود کو آگے پائے گا
کیونکہ یہ نہیں رکھتے کسی کا ادھار
رنج و غم کی راہوں میں بد حواس بیٹھا ہے
چل علی کی چوکھٹ پر کیوں اداس بیٹھا ہے
بس پلک جھپکتے ہی ہوگا بیڑا پار
نام فاتح خیبر گر تیرا وظیفہ ہے
دور ہوگی ہر مشکل یہ ہمارا دعوی ہے
خالی جا نہیں سکتا تیرا کوئی بار
چاہتا ہے گر تجھ سے سیدہ بھی راضی ہو
خوش ہو خالق اکبر مصطفی بھی راضی ہو
منکران حیدر پہ کر دے بے شمار
تجھ کو فاطمہ زہرا کی دعائیں مل جائیں
خود تیری زیارت کو انبیا چلے آئیں
کربلا پہنچ جائے تو جو ایک بار
عدل اور عدالت کا انتظام لینے کو
کربلا کا اے نایاب انتقام لینے کو
آنے والا ہے کوئی لے کے ذوالفقار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.