Aliyun waliyullah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جبریل کا نعرہ ہے علی ولی اللہ
نبیوں نے پکارا ہے علی ولی اللہ
گر تم نہ سمجھ پاؤ تو خود نوح سے پوچھو
طوفاں میں کنارہ ہے علی ولی اللہ
چھیڑو گے تو ماحول میں پھیلیں گے اجالے
نورانی ترانہ ہے علی ولی اللہ
میدان غدیر آیا تو بولے یہ پیمبر
ٹھہرو ٹھہرو ٹھہرو مجھے کہنا ہے
علی ولی اللہ
گر اس سے پھرے تم تو نمازیں بھی ہیں باطل
ایمان کا دعوی ہے علی ولی اللہ
ہم مردہ ضمیروں سے مخاطب ہی نہیں ہیں
وہ بولے جو زندہ ہے علی ولی اللہ
دروازہ جنت کی طرف جانا نہ واعظ
دروازے پہ لکھا ہے علی ولی اللہ
جھولے میں مجھے ماں نے میری لوریاں دے کر
بچپن سے سکھایا ہے علی ولی اللہ
قرآن کی آیت ہو یا نہج البلاغہ
ان سب کا خلاصہ ہے علی ولی اللہ
حامد کسی مشکل کو سمجھتا نہیں مشکل
جب اس کا وظیفہ ہے علی ولی اللہ
جبریل کا نعرہ ہے علی ولی اللہ
نبیوں نے پکارا ہے علی ولی اللہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.