Bibi Zehra Ki Azmat Pe Lakhon Salam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Kumail Haider Abidi
بی بی زہرا کی عظمت پہ لاکھوں سلام
میرے رب تیری خلقت پہ لاکھوں سلام
بی بی زہرا کی عظمت پہ لاکھوں سلام
اپنے بابا کو بھی ماں نظر آئی ہو
فاطمہ تیری شفقت پہ لاکھوں سلام
بی بی زہرا کی عظمت پہ لاکھوں سلام
خود نبوت بھی تعظیم زہرا کرے
آپ کی ایسی عظمت پہ لاکھوں سلام
بی بی زہرا کی عظمت پہ لاکھوں سلام
کس قدر چاہتے ہیں علی آپ کو
مرتضی کی محبت پہ لاکھوں سلام
بی بی زہرا کی عظمت پہ لاکھوں سلام
مردہ دلہن بھی اٹھے تو کلمہ پڑھے
سیدہ کی حکومت پہ لاکھوں سلام
بی بی زہرا کی عظمت پہ لاکھوں سلام
طاہرہ بھی ہیں عذرا بھی اور ہیں بتول
آپ کی ایسی سیرت پہ لاکھوں سلام
بی بی زہرا کی عظمت پہ لاکھوں سلام
جن کو سورج بھی نہ دیکھ پایا کبھی
سیدہ کی طہارت پہ لاکھوں سلام
بی بی زہرا کی عظمت پہ لاکھوں سلام
جس میں حسنین ہیں اور نبی و علی
فاطمہ تیری جنت پہ لاکھوں سلام
بی بی زہرا کی عظمت پہ لاکھوں سلام
تیری دہلیز پر آسماں بھی جھکے
فاطمہ تیری شہرت پہ لاکھوں سلام
بی بی زہرا کی عظمت پہ لاکھوں سلام
کوئی در سے تیرے خالی لوٹا نہیں
فاطمہ کی سخاوت پہ لاکھوں سلام
بی بی زہرا کی عظمت پہ لاکھوں سلام
زندگی بھر کمیل اس کو رٹتے رہو
بی بی زہرا کی قوت پہ لاکھوں سلام
بی بی زہرا کی عظمت پہ لاکھوں سلام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.