Saqiye Kausar Ka Tazkera
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mehwar Reza Rizvi
جب تک ہے باقی سورہ کوثر کا تذکرہ
ہوگا جہاں میں ساقی کوثر کا تذکرہ
اولاد سے بھگوڑوں کی بالکل بعید ہے
اہل وفا ہی کرتے ہیں خیبر کا تذکرہ
جبریل کے پروں پہ ہوئی طاری کپکپی
میں نے کیا جو مرحب و عنتر کا تذکرہ
شیر خدا کا تذکرہ ہوتا ہے اس لیے
کیوں نہ کروں میں شیر دلاور کا تذکرہ
بھاگے گی دیکھنا ابھی نسل فرار کی
کردوں اگر میں مالک اشتر کا تذکرہ
یوسف کے حسن کے ہوئے چرچے زمین پر
ہوتا ہے عرش پہ علی اکبر کا تذکرہ
ہنستے ہیں حرملہ پہ یہ ماؤں کے لاڈلے
جس جا ہوا تبسم اصغر کا تذکرہ
یہ تو کرم علی کا جو ہیرا بنا دیا
کرتا ہے کون دہر میں پتھر کا تذکرہ
کچھ لوگ اٹھ کے بزم سے باہر چلے گئے
چھیڑا جو میں نے غار کے اندر کا تذکرہ
محراب سے یہ آئی صدا میرے کان میں
محور قضا نہ ہو کبھی حیدر کا تذکرہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.