Zikre Ali (as) Sunkar Jo Chehre Khilte Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mehwar Reza Rizvi
ذکر علی سن کر جو چہرے کھلتے ہیں
وہی امام وقت سے اپنے ملتے ہیں
میں تو کروں گا حیدر کی معراج بیاں
چھوڑو جلنے والے تو بس جلتے ہیں
جاتے ہیں جنت میں علی والے سارے
شیخ کھڑے ہو کر ہاتھوں کو ملتے ہیں
ایسے تلے جائیں گے دوزخ میں دشمن
جیسے تیل کے اندر بھجیے تلتے ہیں
رجب کو کیوں نہ منائیں جشن تیرا
تیرے صدقے پر ہی ہم سب پلتے ہیں
وزن کلام پاک ہے وزن نام علی
آنے والے طوفاں اس سے ٹلتے ہیں
کیسے جلائے گی ان کو نار دوزخ
آگ پہ یا عباس جو کہہ کر چلتے ہیں
آنے دو مہدی کو پھر ان دھبوں کو
دیکھنا بن صابن کے کیسے دھلتے ہیں
نام علی کا خوف ہے اتنا اے محور
آج بھی خیبر کے سارے در ہلتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.