Wafa Hai Ghazi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Imran Datoo
تو فاطمہ کی دعا ہے غازی
تیری وفا کیا وفا ہے غازی
خود اپنے ہاتھوں سے فاطمہ نے
تمہارا کرتا سیا ہے غازی
وہ جس کو سورج سمجھ رہے ہیں
تیرے علم کا دیا ہے غازی
علم سے باتیں کرو لگے گا
کہ جیسے خود سن رہا ہے غازی
تبھی تو کربوبلا نہ آیا
یزید تجھ سے ڈرا ہے غازی
فرات پر بھی پیا نہ پانی
تو تشنگی سے لڑا ہے غازی
تیرے ہی ہاتھوں کے آسرے سے
زمیں سے اسلام اٹھا ہے غازی
فرشتے کیسے سوال پوچھیں
تیری جو لب پر ثنا ہے غازی
غلام سجاد آپ کا ہے
کفن پہ اس کے لکھا ہے غازی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.