Baksh Dije Ya Imam E Zaman
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Imran Datoo
بخش دیجیے ہمیں یا امام زماں
بخش دیجیے ہمیں یا امام زماں
اٹ گئے ہیں گناہوں سے یہ قلب و جاں
بخش دیجیے ہمیں یا امام زماں
بھول بیٹھے ہیں ہم آپ ہیں با خبر
غیب سے آپ رکھتے ہیں ہم پر نظر
آپ ظاہر نہیں ہیں مگر درمیاں
بخش دیجیے ہمیں یا امام زماں
خواہشات زمانہ سے ہم چور ہیں
آرزوؤں میں جکڑے ہیں محصور ہیں
دنیا داری ہمیں لے کے آئی کہاں
بخش دیجیے ہمیں یا امام زماں
رخ پہ رونق نہیں آنکھیں بے نور ہیں
آپ کے عشق سے دل بہت دور ہیں
مولا سن لیجیے دل کی یہ سسکیاں
بخش دیجیے ہمیں یا امام زماں
ظلم کرتا ہے باطل تو سہتے ہیں ہم
حق ہو کہنا تو خاموش رہتے ہیں ہم
دے نہیں پاتے ہم مثل میثم بیاں
بخش دیجیے ہمیں یا امام زماں
شیعہ ہونے کا اب پاس ہم کو نہیں
کھوکھلا ہو گیا ہے ہمارا یقیں
ہو رہی ہیں تبھی آپ سے دوریاں
بخش دیجیے ہمیں یا امام زماں
ہے حسن اور عمران کی التجا
یونہی کرتے ہوئے مدح آل عبا
مولا ہو جائیں ہم شامل کارواں
بخش دیجیے ہمیں یا امام زماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.