Moula Moula Boley Ga
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Kaif Minhaz Ali Patel
مولا مولا مولا
علی نے دیکھا پسر کو تو نور عین کہا
سخی حسین کو زہرا نے دل کا چین کہا
عمل حسین کا دیکھا تو پھر محمد نے
حسین منی و انا من الحسین کہا
حسین ہے حسین ہے
شاہ مدینہ کی آمد ہے ذرہ ذرہ بولے گا
قطرہ قطرہ خون کا میرے مولا مولا بولے گا
در پہ علی کے آکے فرشتے پڑھنے لگے آمد کا قصیدہ
نور کی بارش ہونے لگی ہے اور ہوا گلزار مدینہ
پھول کھلا زہرا کے چمن میں پتہ پتہ بولے گا
شاہ مدینہ کی آمد ہے ذرہ ذرہ بولے گا
قطرہ قطرہ خون کا میرے مولا مولا بولے گا
شاد ہوئی ہے آج نبوت شاد ہوئی ہے آج امامت
ظلم کے بانی دیکھ لے آکر صبر کے حاکم کی ہے ولادت
مدحت شہ میں قوم کا میرے بچہ بچہ بولے گا
شاہ مدینہ کی آمد ہے ذرہ ذرہ بولے گا
قطرہ قطرہ خون کا میرے مولا مولا بولے گا
مانگنے والے آئے ہیں در پر دیکھے گی دنیا شہ کی سخاوت
فاطمہ زہرا کا ہے پسر یہ کرتا رہے گا سب پہ عنایت
اڑتا ہوا فطرس بھی ہوا پر آقا آقا بولے گا
شاہ مدینہ کی آمد ہے ذرہ ذرہ بولے گا
قطرہ قطرہ خون کا میرے مولا مولا بولے گا
بول مسلماں مہر نبوت کس کے قدم کو چوم رہی ہے
کس کی ملی ہے گرد قدم جو باد صبا یوں جھوم رہی ہے
شہر مدینہ کی گلیوں کا گوشہ گوشہ بولے گا
شاہ مدینہ کی آمد ہے ذرہ ذرہ بولے گا
قطرہ قطرہ خون کا میرے مولا مولا بولے گا
ذہن حسینی فکر حسینی دل بھی حسینی رکھتے ہیں
دین کے دشمن پر ہم لعنت کرتے تھے اور کرتے ہیں
جشن منائیں گے سرور کا لہجہ لہجہ بولے گا
شاہ مدینہ کی آمد ہے ذرہ ذرہ بولے گا
قطرہ قطرہ خون کا میرے مولا مولا بولے گا
کربوبلا والے ہیں ہم پختہ ہے میرا ایمان و عقیدہ
مدح میں اظہر لکھے گا اور پڑھتا رہے گا کیف قصیدہ
نکلا ہوا ہر پاک زبان سے نعرہ نعرہ بولے گا
شاہ مدینہ کی آمد ہے ذرہ ذرہ بولے گا
قطرہ قطرہ خون کا میرے مولا مولا بولے گا
ہر بشر کے لب پر حسین ہے
وہ صبر کا پیکر حسین ہے
اسلام کا رہبر حسین ہے
ہر دل میں دھڑکتا حسین ہے
تاروں سا چمکتا حسین ہے
پھولوں میں مہکتا حسین ہے
سرکار زمانہ حسین ہے
مومن کا ترانہ حسین ہے
دولت کا خزانہ حسین ہے
وہ ذات وقاری حسین ہے
احمد کی سواری حسین ہے
قرآن کا قاری حسین ہے
شہرت کا بھی مالک حسین ہے
عزت کا بھی مالک حسین ہے
زینت کا بھی مالک حسین ہے
عظمت کا بھی مالک حسین ہے
رحمت کا بھی مالک حسین ہے
برکت کا بھی مالک حسین ہے
دولت کا بھی مالک حسین ہے
شیعیت کا بھی مالک حسین ہے
کس طرح یزیدی جائیں گے
جنت کا بھی مالک حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.