Gar Fatema na hoti
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Imran Datoo
تیری کائنات مولا، نہ لباس کن پہنتی، گر فاطمہ نہ ہوتی
کبھی بزم دو جہاں میں، نہ حیا کی بات چلتی، گر فاطمہ نہ ہوتی
تیری لم یلد کی باتیں، کوئی مانتا بھی کیسے
تیرے لا الہ کی حرمت، کوئی جانتا بھی کیسے
جو بنائی تو نے دنیا، tujhe کبریا نہ کہتی، گر فاطمہ نہ ہوتی
یہ کلام پاک سارا، ہے منقبت اسی کی
کرتا ہے ذکر اس کا، خود سورہ نساء بھی
تفسیر ہل اتی کی، لفظوں میں کیسے ڈھلتی، گر فاطمہ نہ ہوتی
تو نے ہی تو کہا تھا ایک روز مصطفی سے
تخلیق دو جہاں ہے، منسوب سیدہ سے
میں کچھ نہیں بناتا، ہاں نسل میں تمہاری، گر فاطمہ نہ ہوتی
ثقلین میں علی کا، کوئی بھی کفو نہیں تھا
سارا جہاں تیرا، یا رب نصیری ہوتا
سچ تو یہی ہے یا رب، مولا علی کی بیوی، گر فاطمہ نہ ہوتی
اس درجہ پاک بی بی، دیکھی نہیں کوئی بھی
دنیا کے سامنے ہے، قرآن کی گواہی
تطہیر کی آیت، کس کے لیے اترتی، گر فاطمہ نہ ہوتی
یہ چاند اور ستارے، یہ آسماں یہ دھرتی
یہ سلسبیل کوثر، جاگیر ہے اسی کی
کون و مکاں پہ تیرے، لا وارثی برستی، گر فاطمہ نہ ہوتی
دہلیز پنجتن سے، نسبت ہوئی ہے جب سے
مشہور ہو رہے ہیں، میرے کلام سارے
یوں مظہر عابدی کو، شہرت کبھی نہ ملتی، گر فاطمہ نہ ہوتی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.