Ali yaad aaye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Imran Datoo
یا علی، علی علی علی علی، یا علی
مصیبت کے بادل، جوں ہی سر پہ چھائے، علی یاد آئے علی یاد آئے
بھلا بیٹھے جب سارے اپنے پرائے
ہر ایک کہکشاں میں ہے ان کا ہی جلوہ
ماہ و مہر میں بھی علی کو ہی دیکھا
ستارے سر عرش جب جھلملائے
عدو کو بھی مشکل سے جس نے چھڑایا
ہلاکت سے کتنوں کو جس نے بچایا
کوئی جان کر اس کو جتنا بلائے
پیغمبر نے ہر ایک کو جب آزمایا
کوئی بھی نہ خیبر کا در توڑ پایا
سبھی ہو کے ناکام جب لوٹ آئے
علی کی ولایت کا منکر ہوا تھا
تجھے ذکر حیدر برا لگ رہا تھا
قیامت میں سجدے نہ جب کام آئے
سر خم بھری دوپہر میں علی کو
رسول خدا نے یوں مولا بنایا
کہ جب بھی کوئی حاجی سائے میں جائے
جو سدرہ کی منزل پہ پہنچے پیغمبر
کوئی ہاتھ پردے سے نکلا جو باہر
انگوٹھی کو دیکھا نبی مسکرائے
ستمگار کا حلق چھلنے لگا تھا
کہ ہیبت سے دربار ہلنے لگا تھا
علی کی جو بیٹی نے خطبے سنائے
رسول خدا سے دعا مل گئی ہے
حسن کو نجف کی فضا مل گئی ہے
جو اشعار عمران تو نے سنائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.