Logo mai sakina hu
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hasnain Mehdi
لوگو میں سکینہ ہوں
سکینہ ہوں سکینہ
شبیر کی دختر ہوں میں پوتی ہوں علی کی
جس رخ سے بھی دیکھو ہوں میں تصویر جلی کی
اس طرح پلی ہوں میں نگاہوں میں ولی کی
جس طرح سے تقدیر ہو گلشن میں کلی کی
حیدر کی انگوٹھی کا
نگینہ ہوں نگینہ
سکینہ ہوں سکینہ
سب ہیچ ہیں عرفان کے موضوع میرے آگے
پھیلائے ہیں اسلام نے بازو میرے آگے
کیا بیچتی ہے خلد کی خوشبو میرے آگے
عباس بھی خم کرتے ہیں زانو میرے آگے
بستر ہے میرا حضرت
شبیر کا سینہ
سکینہ ہوں سکینہ
کمسن ہوں میں دکھنے میں پر آدم سے بڑی ہوں
آدم بھی بھلا کیا ہے دو عالم سے بڑی ہوں
تم سمجھو تو میں سورہ مریم سے بڑی ہوں
جس دم میں تھا دم شہ کا میں اس دم سے بڑی ہوں
اصغر کا مقدر
میرے ماتھے کا پسینہ
سکینہ ہوں سکینہ
ٹھوکر سے مقدر کا مقدر میں جگا دوں
حوریں بھی ترستی ہیں میں قدموں میں جگہ دوں
شاعر ابو طالب کا جسے چاہوں بنا دوں
مصروف عزا جو ہیں انہیں کیوں نہ دعا دوں
قرآن میری مدح کرے
زینہ بہ زینہ
سکینہ ہوں سکینہ
یزداں کے لب ہوں تو بیاں ہو یہ فسانہ
مسجود ملائک ہے میرا پاک گھرانہ
میں ہی تو ہوں وحدت کا وہ مستور خزانہ
عاجز ہے سمجھنے سے جسے سارا زمانہ
سب زیر اثر میرے
نجف ہو یا مدینہ
سکینہ ہوں سکینہ
الفاظ مناجات بھی مقروض ہیں میرے
کونین کے حالات بھی مقروض ہیں میرے
یہ ارض و سماوات بھی مقروض ہیں میرے
حد یہ ہے کہ سادات بھی مقروض ہوئے میرے
میری نہ اجازت ہو تو
دشوار ہے جینا
سکینہ ہوں سکینہ
جس دن میں بنی زینت دست شہ والا
بابا نے بھی ایک لمحے کو دل اپنا سنبھالا
مڑ کر کہا اکبر سے جا زینب کو بلا لا
تھا ورد زباں بی بی کے یا رب الاعلی
مل کر رکھا پھر سب نے
میرا نام سکینہ
سکینہ ہوں سکینہ
ہرگز نہ سمجھنا میں کوئی فرش نشیں ہوں
یہ بھی نہ سمجھنا کہ کوئی عرش نشیں ہوں
افکار امامت کی ازل سے میں امیں ہوں
جس گھر میں پلی فاطمہ اس گھر کی مکیں ہوں
نابینا چلا آئے
اسے کر دوں میں بینا
سکینہ ہوں سکینہ
لوگو میں سکینہ ہوں
سکینہ ہوں سکینہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.