Mil Nahi Sakta Dar E Hyder Se Behtar Doosra
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Gaazi Abbas Zainabi
ہو نہ پائے گا کبھی کعبے میں پھر در دوسرا
آ نہیں سکتا جہاں میں کوئی حیدر دوسرا
مالک کعبہ کی خاطر یہ ہے رب کا اہتمام
معجزے سے دیکھ لو ہوگا نیا در دوسرا
کوئی چکی پیستا ہے کوئی درزی ہے بنا
اس جگہ ہر کام کا ہوتا ہے نوکر دوسرا
یا علی امداد کہہ کر میں بلا لوں گا انہیں
تو بلا کسی اور کو نعرہ لگا کر دوسرا
ہاں علی کی آل میں یوسف کے مالک ہیں کئی
پر بنایا ہی نہیں قدرت نے اکبر دوسرا
حیدر کرار کا ثانی تو مل نہ پائے گا
لا کے دکھلا دو ذرا تم مثل قنبر دوسرا
کہہ رہے ہیں مصطفی یہ بات خود کر کے سلام
مل نہیں سکتا در حیدر سے بہتر دوسرا
مرضیہ خیر النساء صدیقہ کہتے ہیں جسے
اس کا حیدر کے سوا ہوگا نہ ہمسر دوسرا
ایک نے پتھر پہ پرچم گاڑ ڈالا جنگ میں
پرچم حق گاڑ ڈالا علقمہ پر دوسرا
چن لیا ہے شیخ نے اوروں کو رہبر قوم کا
لا نہیں پایا مگر وہ خم کا منبر دوسرا
مالک اشتر بھی حیرت سے یوں تکتے ہیں کسے
کون ایسے لڑ رہا ہے رن میں حیدر دوسرا
کر دیا آغاز شہ نے جنگ یہ کہتے ہوئے
اب نہ آئے گا کوئی حر دلاور دوسرا
شہ کو لگتے تھے یہ دونوں مرتضی و مصطفی
ایک عباس دلاور اور اکبر دوسرا
راستہ دے دو علی کے شیر کو بولے عدو
یہ بہا دے گا وگرنہ خون کا ساگر دوسرا
مر گئے سارے عدو میری ہنسی کے وار سے
بولے اصغر حرملہ تو بھیج لشکر دوسرا
منقبت لکھتا رہا آل نبی کی جب کبھی
نام پر میرے بنا فردوس میں گھر دوسرا
دیکھ کر آیا ہے غازی جنت کرب و بلا
اب سماتا ہی نہیں آنکھوں میں منظر دوسرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.