Do Jahaa'n Se Hai Niraali Teri Sarkaar Husain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Gaazi Abbas Zainabi
جس سے دنیا میں رہے آپ جو بیزار حسین
اس سے اللہ بھی ہو جائے گا بیزار حسین
بس دھڑکتا ہوا اک چیز کہا جائے گا
تم نہیں دل میں تو دل رہ کے بھی بیکار حسین
اک فرشتے نے یہ فطرس سے کہا جلدی کر
چل زمیں پر کہ تیرا آیا مددگار حسین
کر کے آیا ہوں ابھی آپ کا ماتم مولا
ہو نہیں پاؤں گا اب میں کبھی بیمار حسین
بم دھماکوں سے جلوسوں میں جو ہوتے ہیں شہید
زندہ رہتے ہیں وہ مر کے بھی عزادار حسین
کر کے انکار ستم زادوں کی بیعت کا سوال
مردہ ذہنوں کو کیا آپ نے بیدار حسین
اپنی جاں آپ پہ سو بار کریں گے قرباں
کہہ رہے تھے شب عاشور یہ انصار حسین
اپنی مادر کا بندھا ماتھے پہ اس کے رومال
کون کہہ پائے گا اب حر کو گناہگار حسین
ناز کرتے ہیں تیرے غازی پہ ہر ایک رسول
سب کو ملتا ہی کہاں ایسا وفادار حسین
واہ شبیر میرے لال جیو تم کہہ کر
داد دیتے ہیں تمہیں حیدر کرار حسین
لاکھ ڈھونڈیں تو بھی ثانی نہیں مل پائے گی
دو جہاں سے ہے نرالی تیری سرکار حسین
کربلا ماں کو لیے غازی چلا آئے گا
اذن دے دو کہ کرے آپ کا دیدار حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.