Deen Ki Hai Shaan Bibi Fatema(Sa)
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Gaazi Abbas Zainabi
مرضی سبحان بی بی فاطمہ
دین کی ہے شان بی بی فاطمہ
ہیں خدا کے خاص اپنے مصطفی
اور ان کی جان بی بی فاطمہ
بولتا قرآن ہے گر مرتضی
اس کی تو جزدان بی بی فاطمہ
مدح خواں رب جلی ہے جب تیرا
کیا کرے انسان بی بی فاطمہ
نام لیتے ہی تمہارا ہونٹوں پر
آگئی مسکان بی بی فاطمہ
تیرے گھر میں پل کے تیرے ہاتھوں پر
دیں چڑھا پروان بی بی فاطمہ
میں بچھایا فرش غم گھر میں کبھی
ہوگئی مہمان بی بی فاطمہ
آپ کے جاتے ہی دیکھو ہوگیا
گھر میرا ویراں بی بی فاطمہ
کیوں نہ در پر نوکری آکر کرے
خلد سے رضوان بی بی فاطمہ
ایک اشارے سے ہی منگوا لے گی بس
خلد سے سامان بی بی فاطمہ
عرش سے تارہ اتر کر کہہ گیا
میں تیرے قربان بی بی فاطمہ
تیرے دروازے پہ آکر موت بھی
ہوگئی حیران بی بی فاطمہ
ہر عزادار حسینی کے لیے
سایہ رحمان بی بی فاطمہ
راستہ جنت میں جانے کا ہمیں
کرگئی آسان بی بی فاطمہ
ہاں فرشتوں کے برابر ٹھہرے گا
تیرا مدح خواں بی بی فاطمہ
روز محشر فیصلہ اللہ کا
اور تو میزان بی بی فاطمہ
سرخ ہوجائے گا آتے ہی تیرے
حشر کا میدان بی بی فاطمہ
در جلا کر وہ تیرا انسان سے
بن گیا حیوان بی بی فاطمہ
تیرے گھر کے بچے بوڑھے آل پر
میرا گھر قربان بی بی فاطمہ
مجلس و محفل سے ہے سرشار اب
سارا ہندوستان بی بی فاطمہ
منقبت تیرا یونہی لکھتا رہوں
کر ذرا احسان بی بی فاطمہ
مدح خواں سیدہ کے نام سے
ہو میری پہچان بی بی فاطمہ
آپ کے دیدار سے ہو سرفراز
غازی کا ارمان بی بی فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.