Jibrael Murtaza ko Dulha
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
مرحبا
نور پھیلا ہے تمنائے خدیجہ بن کر
رات آئی ہے نصیبوں کا سویرا بن کر
شب ہجرت کا نبی اور شب معراج کا رب
فاطمہ آپ کے گھر آیا ہے دولہا بن کر
ہے آج فاطمہ سے مولا علی کی شادی
جبریل مرتضی کو دولہا بنا رہے ہیں
سب عرش فرش والے ہا
سب عرش فرش والے خوشیاں منا رہے ہیں
جبریل مرتضی کو دولہا بنا رہے ہیں
باد صبا خوشی میں اترا کے چل رہی ہے
تہذیب آج پھر سے کروٹ بدل رہی ہے
جنت سجانے والے
دنیا سجا رہے ہیں
جبریل مرتضی کو دولہا بنا رہے ہیں
دلدل سوار مولا پیدل رواں دواں ہے
باراتیوں میں شامل نبیوں کا کارواں ہے
کرنے کو خیر مقدم
سرکار آ رہے ہیں
جبریل مرتضی کو دولہا بنا رہے ہیں
مہماں نوازیوں میں ہے محو شاہ بطحی
کھانے کی ذمہ داری اوڑھے ہے ام سلمہ
الیاس و خضر سب کو
شربت پلا رہے ہیں
جبریل مرتضی کو دولہا بنا رہے ہیں
مقداد ہوں کہ قنبر سلمان ہوں یا میثم
حوا ہوں یا کہ سارہ فضہ ہوں یا کہ مریم
سہرا علی ولی کا
سب مل کے گا رہے ہیں
جبریل مرتضی کو دولہا بنا رہے ہیں
قرطاس آسماں ہے طوبی کی شاخ خام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.