Ali Kaifa Bashar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Kazmi Brothers
ہاں علی بشر کیسا بشر
رب ہو فیہا تجلی و زہر
بس ایک وہ ہے جو سب جانتا ہے
اس کی حقیقت کو رب جانتا ہے
وہ عقل آدم سے ہے بالاتر
ہم سے کیوں پوچھ رہے ہو کہ کہاں پر ہے علی
میرا معبود جہاں پر ہے وہاں پر ہے علی
عرش کا تاج علی شب معراج علی
بولے محمد ولی ہی ولی تھا
دیکھا جہاں پر علی ہی علی تھا
پردے کے اندر بھی تھا جلوہ گر
حاکم کل بھی ہے وہ شوہر زہرا بھی ہے وہ
ایک ہی وقت میں بندہ بھی ہے مولا بھی ہے وہ
عرش پر بھی ہے علی فرش پر بھی ہے علی
بچ کر علی سے کہاں جا سکے گا
تربت کے اندر بھی حیدر ملے گا
ہو جا خبردار اے بے خبر
رزق بھی دیتا ہے مرزوق بھی کہلاتا ہے
خلق بھی کرتا ہے مخلوق بھی کہلاتا ہے
کچھ نے مسجود کہا کچھ نے معبود کہا
سجدے سے اس کے کھلا ماجرا ہے
نور خدا ہے علی کب خدا ہے
پھر بھی نہ سمجھے اسے کم نظر
علی نال بغض رکھیے ایویں اے توں ناکامیاں
جتھے تیرا حج ہووے اوتھے علی جمیا
جس میں قرآن اکٹھا ہے وہ نقطہ ہے علی
جلوہ اللہ کا جس میں ہے وہ بندہ ہے علی
در نایاب علی میرا ارباب علی
دونوں جہاں کو وہی پالتا ہے
نبیوں کی مشکل کو بھی ٹالتا ہے
نام علی ہے بڑا با اثر
مظہر کبریا علی جان من
دلبر سیدہ علی جان من
تا صورت پیوند جہاں بود علی بود
تا نقش زمین بود و زمان بود علی بود
ہم اول و ہم آخر و ہم ظاہر و باطن
ہم عابد و ہم آباد و معبود علی بود
پہلے آدم سے بھی پہلے کا ہے حاضر ناظر
دہر میں تیرہ رجب کو وہ ہوا ہے ظاہر
نور اول ہے علی ذات اکمل ہے علی
بس ایک محمد تھے رب جلی تھا
جب کچھ نہیں تھا وجود علی تھا
کن کیا ہے حکم علی کا سفر
بات یہ میر تکلم کی سمجھ میں آئی
اس کے اوصاف گنے جا نہیں سکتے بھائی
کون یہ جانے بھلا کل ایمان ہے کیا
یہ راز ہے کب کسی پر کھلا ہے
عارف علی کا نبی یا خدا ہے
حیران اب تک ہیں جن و بشر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.