Ali ke aanay se
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Hasan Mujtaba
جیسے علی کی تیغ تھی میدان کے لیے
ذکر علی ہے نسل کی پہچان کے لیے
کعبے میں در علی کے لیے اس طرح کھلا
جیسے ہو منتظر کوئی مہمان کے لیے
بہت اداس کھڑا تھا وہ ایک زمانے سے
کھلا ہے کعبے کا چہرہ علی کے آنے سے
جبیں کو چوم کے حیدر کی مصطفی نے کہا
گوہر ملا ہے یہ اللہ کے خزانے سے
کوئی ولی، کوئی غازی، کوئی بنا شہباز
ابو تراب کی چوکھٹ پہ سر جھکانے سے
چٹک کے کہتا ہے رجب کو یہ کعبہ
علی کو بھول نہ پاؤ گے تم بھلانے سے
دنیا میں جھلک خلد کی ایک بار دکھا دے
اللہ نجف کا مجھے دربار دکھا دے
دروازہ بہت خوب ہے پر شیخ مجھے تو
کعبے کی وہ ٹوٹی ہوئی دیوار دکھا دے
منافقین کے سینوں میں آگ لگتی ہے
جدار خانہ کعبہ کے مسکرانے سے
علی کے عشق میں گر قید ہوگئی مجھ کو
علی کی مدح کروں گا میں قید خانے سے
علی کی یاد میں آنسو بہا رہا ہوں حسن
نجف بلالے وہ شاید اسی بہانے سے
نبی کا سایہ وہ بن کے ہر ایک جگہ ملے گا
علی کی صورت رسول کو آئینہ ملے گا
تمام پیروں کی قبر پر تختیوں کو پڑھ لو
ہر اک ولی کا علی سے ہی سلسلہ ملے گا
کروڑوں دستاریں جوتیوں پر رکھی ملیں گی
علی کے در پہ ہر ایک سلطان پڑا ملے گا
نماز کے بعد مسجدیں ساری بند ہوں گی
نجف میں شیر خدا کا روزہ کھلا ملے گا
علی کے اللہ کو ضرورت نہیں مکان کی
خدا کے گھر میں نصیریوں کا خدا ملے گا
مٹا سکو تو نشان کعبے سے تم مٹا دو
فضائل مرتضی چھپانے سے کیا ملے گا؟؟
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.