Sohna lajpaal hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Farhan Ali Waris
مولا یا حسین حسین مولا
صدقے جاواں تیرے مولا حسین
مولا یا حسین حسین مولا
زہرا کا لال حسین
سوہنا لجپال حسین
تجھ کو آغوش رسالت نے اٹھایا ایسے
نور کی رحل پہ قرآن رکھا ہو جیسے
چادر فاطمہ زہرا پہ چھپا کر تجھ کو
بوسہ لیتے تھے علی اور یہی کہتے تھے
فطرس کو دے دے شفا دے دے پر و بال حسین
زہرا کا لال حسین
سوہنا لجپال حسین
کیا لکھوں وہ تیرے بچپن کی ادائیں واللہ
پشت نانا پہ نواسے کا سفر ماشاء اللہ
عید کے روز مدینے میں عجب تھا منظر
دیکھ کر اہل مدینہ نے کہا بسم اللہ
ہے یہ سواری کمال سوار بھی کمال حسین
زہرا کا لال حسین
سوہنا لجپال حسین
مولا یا حسین حسین مولا
سر جھکائے جو تیرے در پہ پڑا رہتا ہے
تو اسے عشق کی پرواز عطا کرتا ہے
کربلا جب سے مجھے تو نے دکھائی مولا
تیرا درویش ہواؤں میں اڑا پھرتا ہے
در پہ گزاروں تیرے دن وہی مثال حسین
زہرا کا لال حسین
سوہنا لجپال حسین
تیری چوکھٹ میں فقیری میں ہے شاہی کا مزہ
تیری دہلیز پہ ہی بگڑا مقدر بدلا
اونچے محلوں سے تو اونچا ہے میرا دل مولا
جس میں تو رہتا ہے اور ساتھ تیرے آل عبا
اس دل میں گھر ہے تیرا میں ہوں مالا مال حسین
زہرا کا لال حسین
سوہنا لجپال حسین
صدقے جاواں تیرے مولا حسین
مولا یا حسین حسین مولا
تیرے آنے سے ہی والعصر کو تفسیر ملی
یعنی پیشانی اسلام کو تنویر ملی
حر کی تقدیر لکھی تو نے علی کے بیٹے
اس گناہگار کو بھی خلد کی جاگیر ملی
عاصیوں کا رکھتا ہے کون یوں خیال حسین
زہرا کا لال حسین
سوہنا لجپال حسین
تو نے اس دھرتی پہ جس روز رکھا پہلا قدم
مل گیا خاک میں دنیا کے یزیدوں کا بھرم
سجدہ شکر رسالت نے کیا یہ کہہ کر
اب میرے قول کی تصدیق ہوئی رب کی قسم
دین کی حیات حسین دین کی ہے ڈھال حسین
زہرا کا لال حسین
سوہنا لجپال حسین
اور کچھ مظہر و فرحان کو بھاتا ہی نہیں
مولا اب ہم کو کوئی خواہش دنیا ہی نہیں
تیرے منبر کی بلندی پہ کھڑے ہیں مولا
اس سے اونچی کوئی منزل کوئی رتبہ ہی نہیں
اب اس بلندی کو کر دے لازوال حسین
زہرا کا لال حسین
سوہنا لجپال حسین
صدقے جاواں تیرے مولا حسین
صدقے جاواں تیرے مولا حسین
مولا یا حسین حسین مولا
مولا یا حسین حسین مولا
مولا یا حسین حسین مولا
مولا یا حسین حسین مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.