Majboor hoo behna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mazahir Abbas
مجبور ہوں بہنا تمہیں دفنا نہیں سکتا
قیدی ہوں سکینہ میں کفن لا نہیں سکتا
لاشہ میں اکیلے ہی اٹھاؤں گا تمہارا
غیروں سے تیرا لاشہ میں اٹھوا نہیں سکتا
مجبور ہوں بہنا۔۔۔
لاچار ہے سجاد سے کیوں روٹھ گیء تم
بیمار گوہر آپ کے دلوا نہیں سکتا
مجبور ہوں بہنا۔۔۔
تم قبر میں آرام کرو بالی سکینہ
اب ساتھ میں گھر لے کے تمہیں جا نہیں سکتا
مجبور ہوں بہنا۔۔۔
بہنا انہیں کپڑوں میں تمہیں دفن کروں گا
مجبور ہوں ننھا سا کفن لا نہیں سکتا
مجبور ہوں بہنا۔۔۔
عباس چچا آؤ سکینہ کو مناؤ
میں لیکے اسے آپ کے پاس آ نہیں سکتا
مجبور ہوں بہنا۔۔۔
تابوت اٹھانے کو نہ اکبر ہے نہ عباس
میں اہل وطن کو یہاں بلوا نہیں سکتا
مجبور ہوں بہنا۔۔۔
میں کیسے خبر دوں تیرے مرنے کی پدر کو
وہ آ نہیں سکتے میں وہاں جا نہیں سکتا
مجبور ہوں بہنا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.